کابل کوئلے کا استعمال سنگین بیماریوں

کابل میں کوئلے کا بڑے پیمانے پر استعمال ،سنگین بیماریوں کا خطرہ

ویب ڈیسک: روایتی خاکستری شلوار قمیض میں ملبوس امان اللہ دادزئی کوئلہ خریدتے ہوئے بتاتے ہیں "آلودگی سانس کی سنگین بیماریوں کا باعث بنتی ہے تمام افغان جانتے ہیں کہ کوئلہ کیا کرتا ہے۔”تاہم ان کے پاس سوائے اس کے کیا چارہ ہے؟کابل کی ایک مارکیٹ میں سردی شروع ہوتے ہی کوئلہ ٹنوں کے حساب سے پہنچ رہا ہے۔

یہاں تک کہ قیمتیں بڑھنے اور سنگین آلودگی پر مشتمل ہوا پیدا کرنے کے باوجود افغانوں کے پاس سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئلہ جلانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔ م

مزید پڑھیں:  جنوبی کورین گلوکار کم داؤد کا کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

غربی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے تین ماہ سے زائد عرصے کے بعد افغانستان کی معیشت تباہی کا شکار ہے. کیونکہ یہ ملک بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے منقطع ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر

امریکہ کی طرف سے 9 بلین ڈالر کے افغان اثاثے منجمند کرنے سے بینکنگ بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ ایسے مایوس کن حالات میں دائود زئی کہتے ہیں کہ کوئلہ متبادل کےمقابلے میں اب بھی سستا ہے۔اگر ہمارے پاس بجلی اور گیس ہوتی تو لوگ کوئلہ استعمال نہ کرتے۔