غیر قانونی سمز فروخت

غیر قانونی سمز فروخت کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر موبائل سمز جاری کرانے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان لوگوں کو احساس پروگرام کا جھانسہ دے کر ان سے انگوٹھے لگواتے تھے. اوران انگوٹھوں کے ذریعے مختلف نیٹ ورکس کی سمز ایکٹیویٹ کروا کر ملزمان جرائم پیشہ عناصرکو فروخت کرتے تھے۔ گرفتار گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں،

مزید پڑھیں:  پاکستان کا سلامتی کونسل کی قرارداد پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ

جس کے قبضے سے 2350سمز پکڑی گئی ہیں۔ ملزمان سے 1980 سمز جیکٹس جو بیچی جاچکی تھیں وہ بھی پکڑی گئی ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے مختلف لوگوں کے 40 اصل شناختی کارڈ بھی برآمد کئے ہیں. گرفتار افراد میں سید عبدالغفور، ماریہ رحمان، گلناز بی بی، رضیہ اورفاروق شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی