اسد عمر اومی کرون خطرناک

اومی کرون انتہائی خطرناک، روک نہیں سکتے

ویب ڈیسک : کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے، یہ جیسے دنیا میں پھیل رہا ہے، پاکستان میں بھی آئے گا، اسے روک نہیں سکتے۔

یہ بات اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم سے متعلق این سی اوسی نے کچھ فیصلے کیے ہیں، کورونا کا نیا ویرئینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے. جو انتہائی خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش

اسد عمر نے کہا کہ پانچ کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ تقریبا تین کروڑ لوگوں کو ویکسین کی ایک خوراک لگی ہے۔ ایسے لوگوں کو ویکسین بوسٹر لگایا جائے گا جن کو کورونا کا زیادہ خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے ویرئینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق باہر سے آنے والوں کیلئے مزید اقدامات کرنے جارہے ہیں. ہم احتیاط کر کے نئے ویرئینٹ کے اثرات کم کرسکتے ہیں، لیکن اسے روک نہیں سکتے۔

مزید پڑھیں:  پی پی 32 گجرات، چودھری پرویز الٰہی کو موسیٰ الٰہی کے ہاتھوں شکست

انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹنگ میں تیزی لانے اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے. جن تین کروڑ پاکستانیوں نے ایک ڈوز لگوا لی ہے وہ آج ہی دوسری ڈوز لگوائیں، اگلے دو سے تین دن میں ویکسینیشن کی بڑی کمپین شروع کررہے ہیں۔