تین اداروں پر حملے تھریٹ جاری

تین اہم اداروں پر حملے کا تھریٹ الرٹ جاری

ویب ڈیسک: ملک کے تین اہم ترین اداروں پر ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔ حساس اداروں نے تینوں اداروں کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے تین اہم ادارے جن میں ایف آئی اے، نادرا اور ایف بی آر ہیڈکوارٹر ہیں ان پر دہشتگرد حملے کا خدشہ ہے۔ حساس اداروں نے ممکنہ دہشتگرد حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں اداروں کو ہشتگرد حملہ بارود سے بھری گاڑی سے کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم

حساس اداروں نے تینوں اداروں کو سیکورٹی سخت کرنے سمیت ہدایت پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکورٹی بڑھانے سمیت مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر نے ملک بھر کے فیلڈ دفاتر کو خط ارسال کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید