کترینہ وکی

کترینہ اور وکی کی شادی سے متعلق نئی قیاس آرائیاں

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ 2 ماہ سے دعوے کئے جارہے ہیں۔ تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے ان خبروں پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔ لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ کترینہ اور وکی کی شادی اور ادا کی جانے والی رسومات کے حوالے سے قریبی ذرائع سے خبریں موصول ہورہی ہیں. جس میں ان کی شادی کی تاریخ، جگہ، مہمانوں کی فہرست و دیگر چیزیں شامل ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کے قریبی دوستوں سے معلوم ہوا ہے. کہ ان کی شادی ماہ دسمبرمیں ہوگی جس کی تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی۔

شادی کی تقریبات کے حوالے سے بھی مزید انکشافات میں متوقع تاریخیں بھی سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ان تقریبات کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا. اور یہ 9 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ علاوہ ازیں اس شادی سے متعلق دیگر خبروں میں شادی کی متعلقہ جگہ اور مہمانوں کی فہرست بھی شامل ہے. جس میں پہلا نام وکی کوشل کی حالیہ فلم کے ڈائیریکٹر کا ہے۔ کترینہ اور وکی شادی کی تقریبات کے لئے راجھستان کے عالیشان ہوٹل میں بکنگ کرائی گئی ہے۔علاوہ ازیں شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کوٹھہرانے کا مکمل انتظام بھی کیا گیا ہے. جس کے لئے راجھستان کے 45 مختلف ہوٹلوں میں بکنگ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف کے قریبی دوست سلمان خان اپنی مصروفیات کے باعث اس شادی میں شرکت نہیں کرینگے۔