بچے کی رنگت تحفظات شہزادہ چارلس

بچے کی رنگت پر تحفظات شہزادہ چارلس کو تھے، نئی کتاب میں انکشاف

ویب ڈیسک :شہزادہ چارلس نے ان دعوئوں کی تردید کی ہے کہ انہوں نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے مستقبل کے بچوں کی جلد کے رنگ پر سوال اٹھایا تھا۔ منگل کو جاری ہونے والی ایک کتاب ”برادرز اینڈ ویوز ان سائڈ دی پرائیویٹ لائف آف ولیم، کیٹ، ہیری اینڈ میگھن” میں بعض حوالوں کے ذریعے مصنف کرسٹوفر اینڈرسن نے دعویٰ کیاہے کہ شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کمیلا سے پوچھا تھا ‘میں حیران ہوں کہ بچے کا رنگ کیسا ہو گا؟ کتاب میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیلا اس سوال سے ‘کچھ حد تک حیران’ لگ رہی تھی اور کہا، ‘ٹھیک ہی ہوگا, بالکل خوبصورت، مجھے یقین ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل پاکستان پہنچیں گے ،اہم ملاقاتیں ہوں گی


کتاب کے مصنف کے مطابق اس پر شہزادہ چارلس نے مبینہ طور پر مزید کہا: ‘میرا مطلب ہے، آپ کے خیال میں ان کے بچوں کی رنگت کیسی ہو سکتی ہے؟’کتاب میں اس انکشاف کے بارے میںپرنس چارلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ افسانہ ہے اور مزید تبصرہ کرنے کے قابل نہیں ہے۔’واضح رہے کہ ہیری اور میگھن مارکل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی محل کے ایک رکن کی جانب سے ان کے ہونے والے بچے کی رنگت بارے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے،نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ