کارخانو مارکیٹ میں بجلی غائب

کارخانو مارکیٹ میں گزشتہ دس دن سے بجلی غائب

ویب ڈیسک( پشاور) کارخانومارکیٹ میں بجلی غائب ہونے کی وجہ سے دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ دکانداروں کے مطابق گزشتہ 10دنوں سے مارکیٹ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے 200 سے زائد دکانیں تاریکی میں ڈوب گئی ہیں انہوں کہا کہ واپڈا حکام نے مارکیٹ میں بجلی کے میٹر تبدیل کرنے کیلئے بجلی بند کی ہے اور تقریباً دو ہفتے ہونے والے ہیں تاحال بجلی بند کی ہوئی ہے دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے خرچ کر کے تار خریدی تاکہ مسئلہ کو حل کیا جاسکے لیکن اس کے باوجود واپڈا حکام تعاون نہیں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا