الائچی چائے گھی قیمتوں میں اضافہ

الائچی ،چائے اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک( پشاور) پشاور میں مہنگائی کا جن مزید بے قابو ہوگیا الائچی کی فی کلو قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو قیمت 6500 روپے تک پہنچ گئی جبکہ چائے کی فی کلوقیمت 80 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار روپے ہوگئی ہے اور گھی کی فی کلو کی قیمت میں 70 روپے تک کا اضافہ ہوگیا اچھی کوالٹی کی الائچی اور کالی چائے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مضر صحت اور غیر معیاری چائے بھی مارکیٹ میں پہنچ گئی ہے کالی چائے کی قیمت 1 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ کالی چائے کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران فی کلو میں مجموعی طور پر 2 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح دو مہینوں کے دوران گھی کی قیمتوں میں تین سو روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا، مخصوص نشستوں پر حلف برداری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اشرف روڈ، رامپورہ ، فقیر آباد ، یونیورسٹی روڈ ، جی ٹی روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے ڈیلرز نے گھی کی قیمتوں میں اضافے میں کروڑوں روپے کا منافع کیا ہے ۔ خود ساختہ بحران اور بھاری مقدار میں اسٹاک کر کے گھی کے پرانے اسٹاک کو نئی قیمتوں میں فروخت کیا جارہا ہے ۔لوکل گھی کے کاٹن میں ایک سو پچاس روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ لوکل گھی تین سو دس روپے فی کلو سے تین سو پچیس روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ڈالڈا پانچ کلو اٹھارہ سو بیس روپے سے دو ہزار پچاس روپے ،شمع پانچ کلو اٹھارہ سو روپے سے اٹھارہ سو چالیس روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ لاجواب صابن ایک سو ستر روپے سے ایک سو پچاسی روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کے جلد جیل سے باہر آنے کی نوید سنا دی