خسرہ ٹیکے سے انکار سکولز سیل

انسداد خسرہ ٹیکے لگانے سے انکار پر 8 سکولز سیل

ویب ڈیسک( پشاور) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے انسداد خسرہ و روبیلا مہم حفاظتی ٹیکے لگانے سے انکار پر پشاور میں 8سکولوں کو سیل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے شاہین مسلم ٹائون ، ورسک روڈ، گل آباد ،اندرون شہر مختلف علاقوں ، حیات آباد، فقیر آباد ، ماشو گگر ، جی ٹی روڈ ، چمکنی اور دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کو آگاہی دیتے ہوئے طلباء کو خسرہ اور روبیلا سے بچائو کے ٹیکے لگائے جبکہ دیگر انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کو آگاہی دیتے ہوئے طلباء کو خسرہ اور روبیلا سے بچائو کے ٹیکے لگائے۔ کارروائیوں کے دوران طلباء و طالبات کو خسرہ اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگانے سے انکار پر پشاور بھر میں مجموعی طور پر 8 سکولوں کو سیل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی صورتحال، شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا