پیپلزپارٹی جلسہ ٹریفک نظام متاثر

پیپلزپارٹی جلسہ کے باعث شہر میں ٹریفک نظام بری طرح متاثر

ویب ڈیسک( پشاور) پشاور میں پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں سیکیورٹی کے پیش نظر گزشتہ روز پشاور کی کئی سڑکوں پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے جس کی وجہ سے ٹریفک جام کا شدید مسئلہ درپیش ہوگیا اور جی ٹی روڈ ، رنگ روڈ ، سپلائی ڈپو روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی بدترین لائنیں لگ گئیں اور اس دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

اس سلسلے میں یوم تاسیس جلسہ کیلئے رنگ روڈ کو بعض مقامات پر بند کرنے اور دیگر اضلاع سے جلوسوں کے آنے کے باعث رنگ روڈ پر ٹریفک کانظام بری طور پر متاثر ہو کر رہ گیا اشیائے خوردونوش کے بڑے بڑے کنٹینرز رنگ روڈ پرکھڑے رہے ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث پخہ غلام ، دلہ زاک ،میاں گوجر ، گلوزئی ، محمد زئی ، سمیت دیگر علاقوں کو جانے والے ٹریفک کا نظام بری طور پر متاثر ہو کر رہ گیا اور مقامی شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات آئیں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر