بغیر سٹیمپ چینی فروخت کیخلاف کاروائی

بغیر سٹیمپ چینی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی

ویب ڈیسک( پشاو ) پشاور میں ایف بی آر کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے پشاور میں بغیر سٹیمپ شدہ چینی کی فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے

اشرف روڈ ،رامپورہ ، ہشت نگری ، جی ٹی روڈ ، سکندر پورہ ، یونیورسٹی روڈ ، ٹائون سمیت شہر کے تمام بڑے بڑے مارکیٹوں ، جنرل سٹورز ، سمیت دیگر مقامات پر چھاپوں کیلئے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک سکواڈ تشکیل دیدیا ہے جو کہ مختلف گوداموں اور دکانوں وغیرہ پر چھاپے مارینگے ۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔