تبادلہ پالیسی بااثر عہدیدار محفوظ

تبادلہ پالیسی میں بااثر اور یونین عہدیدار ” محفوظ ” رہے

ویب ڈیسک(پشاور) سرکاری محکموں میں دوسالہ تعیناتی پالیسی کے تحت مقررہ مدت سے زائد وقت تک ایک ہی جگہ پر تعینات ملازمین کے تبادلوں میں بااثر اوریونینز سے وابستہ عہدیداروں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جس کے خلاف تبدیل ہونے والے سینکڑوں ملازمین نے صوبائی حکومت سے تبادلہ پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے۔ صوبائی کابینہ کے احکامات کی روشنی میں تقریبا تمام سرکاری محکموں میں 2سال سے زائد عرصہ سے تعینات ملازمین کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں تاہم زیادہ تر غیر جانبدار ملازمین نے شکایت کی ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ اور یونیز وغیرہ کے عہدیدار ملازمین کے تبادلے نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور مضافات میں بارش سے برساتی نالے ابل پڑے

دوسری طرف کئی محکموں کو تبادلہ پالیسی پر عمل درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ تبادلہ کے باوجود بہت سے ملازمین نے تاحال نئے مقامات پر اپنا چارج نہیں سنبھالا ہے اور تبادلوں کی منسوخی کیلئے سیاسی شخصیات سے سفارشیں کرائی جارہی ہیں ۔ پالیسی کی زد میں آنے والے ملازمین کے مطابق جن ملازمین کو تبدیل کیا گیا ہے ان کی وجہ سے محکموں میں فائل ورک معطل پڑا ہے اس لئے پالیسی پر نظر ثانی ناگزیر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ