امریکہ میں شٹ ڈائون نہیں ویکسینیشن

امریکہ میں شٹ ڈائون نہیں ویکسینیشن ہوگی، بائیڈن

ویب ڈیس: امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کا سامنا کرتے ہوئے شٹ ڈائون یا لاک ڈائون نہیں ہوگا بلکہ وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن اور شہریوں کو ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگا کر اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

”اومی کرون ” یورپ میں داخل،اسرائیل کی سرحدیں بند

انہوں نے کہا کہ”جلد یا بدیر ہم یہاں امریکہ میں اس نئی قسم کے کیسز دیکھنے جا رہے ہیں،ہمیں اس نئے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ ہم نے اس سے پہلے آنے والے خطرات کا سامنا کیا تھا۔ "بائیڈن نے کہا کہ وہ جلد ہی ایک تفصیلی حکمت عملی پیش کریں گے جس میں بتایا جائے گا کہ ہم اس موسم سرما میں کووِڈ سے کیسے لڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید