یمنیٰ زیدی نے دل کی بات

یمنیٰ زیدی نے دل کی بات شیئر کردی

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معصوم سی شکل و صورت والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم شیئر کی ہے۔

اپنی جاندار اداکاری کے سبب ہر قسم کے کردار میں ڈھل جانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نظر نہیں آ تیں مگر اکثر اوقات اپنے حساس الفاظ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ یمنیٰ زیدی آرٹ اور ادب سے کافی لگائو رکھتی ہیں جس کا اندازہ اُن کی شاعرانہ طبیعت سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ یمنیٰ زیدی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ مداحوں کو اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم خود پڑھ کر سنا رہی ہیں جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی

انسٹا گرام پر 4.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی اس نظم کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘یہ میرے دل کے الفاظ ہیں۔’انسٹا پر شیئر کی گئی اپنی نظم سناتے ہوئے یمنیٰ زیدی خود بھی اس میں ڈوبی ہوئی کافی پر سکون نظر آ رہی ہیں۔ یمنیٰ زیدی کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں اُن کے مداح اُن کے اس فن اور ذوق سے متاثر ہوتے ہوئے اُنہیں داد دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ فنڈز کیلئے نیلامی، بلاک بسٹر فلم 'جوکر' کے ہیرو نے دستخط شدہ پوسٹر دیدیاق