عبداللہ شفیق کے ٹویٹر پر چرچے

عبداللہ شفیق کے ٹویٹر پر چرچے

ویب ڈیسک: چٹاگانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر عبداللہ شفیق شاندار اننگز کھیلنے کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں آگئے ہیں۔

پاکستان بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے اپنی دونوں اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ عبداللہ شفیق نے پہلی اننگز میں 162 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ میچ کی دوسری اننگز میں 129 گیندوں پر 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری کرنے پر عبداللّہ شفیق کو شائقینِ کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب داد مل رہی ہے۔ اس وقت عبداللہ شفیق ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل ہیں جہاں صارفین ان کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرکے ان کی پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چٹا گانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔