شاہین وسیم سے ایک شکار دوری

شاہین شاہ آفریدی وسیم اکرم سے ایک شکار دوری پر

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو سابق کپتان وسیم اکرم کا ایک سال کے دوران ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے ایک وکٹ درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی دھوم ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میں مچی ہوئی ہے، نوجوان بائولر نے اپنی گیند بازی سے سب کے دل جیتے ہوئے ہیں، بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں زبردست بائولنگ کرتے ہوئے پانچ شکار کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

عبداللہ شفیق کے ٹویٹر پر چرچے

شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز میں صرف 32 رنز پر 5 بلے بازوں کو آئوٹ کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے چوتھی بار 5 یا زائد کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔اگر ایک سال کی انفرادی کارکردگی کی بات کی جائے تو پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر اور کپتان وسیم اکرم کے پاس ہے، جنہوں نے 1995ء میں ایک سال کے دوران 45 شکار کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

2021ء کی انفرادی کارکردگی کی بات کی جائے تو شاہین شاہ آفریدی ایک سال کے دوران قومی ٹیم کی طرف سے 44 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔اس وقت شاہین شاہ آفریدی سابق کپتان سے ایک وکٹ کی دوری پر ہیں اور چند روز کے بعد پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ایک اور ٹیسٹ میچ ہے، اور قوی امکان ہے کہ وہ سابق فاسٹ بائولر کا ریکارڈ توڑ کر ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ٹیسٹ لینے والے پاکستانی بائولر بن جائیں گے۔