زرتاج اور امین لڑے تھے ریاض

زرتاج گل اور امین اسلم لڑے تھے،ریاض فتیانہ ڈٹ گئے

ویب ڈیسک: ریاض فتیانہ گلاسگو میں زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان ہوئے جھگڑے کی بات پر ڈٹ گئے۔ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ گلاسگو میں زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان لڑائی ہوئی، اپنے موقف پر قائم ہوں۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم


ریاض فتیانہ نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان لڑائی کے دو گواہ بھی سامنے لانے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ روبینہ خورشید عالم اور شزہ فاطمہ بھی کانفرنس میں موجود تھیں۔ پارٹی سے فارغ کرنا ہے تو کردیں، بےعزتی برداشت نہیں کروں گا،حقیقت سامنے لاؤں گا۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق