امریکی اسکول فائرنگ تین طالبعلم ہلاک

امریکی اسکول میں فائرنگ سے تین طالبعلم ہلاک آٹھ زخمی

ویب ڈیسک: امریکا کی ریاست مشی گن کے آکسفورڈ کے ایک ہائی ا سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا.

حکام نے بتایا کہ ایک 15 سالہ بندوق بردار نے منگل کو اپنے مشی گن ہائی اسکول میں فائرنگ کر دی. جس سے کم از کم تین افراد ہلاک اورآٹھ زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر

آکلینڈ کائونٹی کے انڈر شیرف مائیک میک کیب نے منگل کی سہ پہر کو ایک مختصر نیوز کانفرنس میں کہا. کہ گولی چلانے والا آکسفورڈ ہائی اسکول کا ایک سوفومور ہے. جو ڈیٹرائٹ سے تقریبا 40 میل شمال میں رہتا ہے۔ افسران نے مشتبہ شخص کو دوپہر 1 بجے کے قریب حراست میں لے لیا. جس سے ہینڈ گن برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید

حکام کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک نہیں جانتے کہ حملے کا محرک کیا تھا۔ پولیس نے متاثرین کی شناخت نہیں کی ہے. لیکن میک کیب کا کہنا ہے کہ تینوں ہلاک ہونے والوں ممکنہ طور پر طالب علم تھے، اور زخمیوں میں ایک استاد بھی شامل ہے۔