الہان عمر کو مارنے کی دھمکی

امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر کو جان سے مارنے کی دھمکی

ویب ڈیس: امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمرکوجان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی انہیں کانگریس کی ایک اور رکن لارین بوئبرٹ کے اسلاموفوبیا پر مبنی تبصروں کے بعد انہیں ای میل کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے اس دھمکی سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوتی میل کو صحافیوں کے ساتھ بھی شئیر کیا۔

ڈیموکریٹک کانگریس الہان عمر نے کہا کہ یہ نازیبا پیغام ایک نامعلوم شخص نے ریکارڈ کیا تھا. جس نے اسے متنبہ کیا تھا کہ تم زیادہ دیر زندہ نہیں رہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اکثر مسلم مخالف تبصروں کے بعد دھمکیاں ملتی رہتی ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ بوئبرٹ کے ریمارکس بھی اس سے مستثنی نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ

گزشتہ ہفتے کولوراڈو میں ایک تقریب کے دوران بوئبرٹ نے سامعین کو بتایا کہ "عمر کے ساتھ ان کا ٹاکرا میرا پہلا ‘جہاد اسکواڈ’ لمحہ نہیں تھا،” ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق حالیہ دنوں میں عمر نے ریپبلکن پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قدامت پسند کانگریس کی خاتون رکن کے بیان بازی کے خلاف "مناسب کارروائی” کرے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے