پاکستان حج کوٹہ بڑھا دیا گیا

پاکستان کے لئے حج کوٹہ بڑھا دیا گیا

ویب ڈیسک: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا سال 2022 کا حج کوٹہ 179,210 سے بڑھا کر 200,000 تک کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  حسن اور حسین نواز ایون فیلڈ،العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزمیں بری

کمیٹی کو بتایا گیا کہ حج کوٹہ 60:40 کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا. سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کے لیے 60 فیصد کوٹہ مختص اور 40 فیصد کوٹہ حج گروپ آرگنائزرز کے لیے رکھا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ 5000 عازمین حج کا کوٹہ 100 نئی نجی کمپنیوں کو بھی مختص کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی