وزیراعظم نے وزرا کو روک دیا

وزیراعظم نے وزرا ء کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو درپیش مختلف چیلنجزکے پیش نظر وفاقی وزرا ء کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ آئندہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، اس لیے کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے، کوئی وزیر اجازت لیے بغیر بیرون ملک دورہ نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے وزرا ء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی حکومت کے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ تک بیرون ملک کے دورے نہ کریں، حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، 3 ماہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں وزراغیرضروری بیرونی دورے نہ کریں، اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے گلاسگو کانفرنس سے متعلق رہنماؤں کے بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے، کچھ پارٹی رہنما بغیر بتائے کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے تھے۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ کانفرنس میں وزرا سے متعلق جو بیانات دئیے گئے وہ انتہائی افسوس ناک ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی، گلاسگو کانفرنس میں پاکستان کا نام سرفہرست رہا، ملک امین اسلم نے کانفرنس میں پاکستان کی زبردست نمائندگی کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کانفرنس سے متعلق متنازع بیانات دینے والے پارٹی ارکان کو شٹ اپ کال دے دی۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم

اجلاس میں وزیر اعظم نے ملک میں گیس کی قلت کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا، انھوں نے کہا ملک میں گیس کی قلت ہے، پاکستان میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، لیکن صورت حال کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔