علی وزیر کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ، رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی۔

سپریم کورٹ میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی. جس سلسلے میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے

عدالت نے ملزم علی وزیر کے وکیل اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے دلائل سننے کے بعد علی وزیر کی ضمانت منظور کی اور رکن قومی اسمبلی کو 4 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:  عالمی عدالت کا غزہ میں خوراک فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گزشتہ سال پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا. جس کے بعد انہیں کراچی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔