مریم نواز انہیں نانی اماں نہ کہوں

مریم نواز نے پیغام بھجوایا انہیں نانی اماں نہ کہوں

ویب ڈیسک: اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نانی اماں کہنے پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا. انہوں نے میری کردارکشی کیلئے پوری ٹیم رکھی ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کو اچھے ناموں سے پکاروں، جب آپ پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں. تو پھر آپ کا دل جگر ہونا چاہیے کہ آپ لوگوں کو تنقید کو برادشت کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہت سے لوگوں کے ذریعے مریم نواز کے پیغام ملتے ہیں. کہ میں انہیں نانی اماں نہ کہوں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرمریم کے ٹرولز دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہیں. سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی پوری ٹیم ہے جو مجھے ٹرول کرتے ہیں. کیونکہ ایک زمانہ تھا گلی محلے میں غنڈے بدمعاش ہوتے تھے. اب وہ سوشل میڈیا پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن
مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

وینا ملک نے پیپلزپارٹی کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول میں بینظیر کی نہیں صرف زرداری کی جھلک ہے. جبکہ آصف زرداری کی فلم پٹ چکی ہے. اور بلاول کے وزیراعظم بننے کا امکان نہیں۔