اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا اچانک دورہ .وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ سیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا، دور کے موقع پر ڈی جی کرائسز مینجمنٹ سیل سلمان اطہر نے سیل کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی .وزیر خارجہ نے ایمرجینسی کرائسز مینجمنٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا.شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،ہمیں بحیثیت قوم، مل کر اس وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے یہ پوری قوم کیلئے کڑے امتحان کا وقت ہے،انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہم جذبہ ایمانی کے ساتھ اس وبائی عفریت کو شکست دیں گے،شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ سیل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیل میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران اور عملے کو شاباش دی.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments