عوض نور قاتل کو سزائے موت

کمسن عوض نور کے قاتل کو تین بار سزائے موت

ویب ڈیسک :نوشہرہ کے علاقے کاکاصاحب میں کمسن بچی عوض نورکو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں گرفتارمرکزی ملزم کو تین مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مرکزی ملزم کو تین مرتبہ سزائے موت جبکہ معاون ملزم کو عمرقید وجرمانے کی سزائیں سنا دیں۔ ملزمان نے 18 جنوری 2020 کوعوض نورکو گھر سے مدرسے جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

اس واقعہ کے بعد اس میں ملوث مرکزی ملزم آبدارولد عبداللہ شاہ سکنہ محلہ پیر سچ زیارت کاکاصاحب اور ملزم رفیق الوہاب سکنہ زیارت کاکاصاحب کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اس کیس کی پیروی کیلئے سینئرپبلک پراسیکیوٹر ملاکنڈ سنگین شاہ کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق عینی شاہد نے خود دیکھا کہ ملزم عابد بچی عوض نورکو پانی میں غوطے دے کراسکی جان لے رہا ہے، مقتولہ کی چھوٹی بہن نے بھی گواہی دی کہ ابدار راستے میں کھڑا تھا جو عوض نور کو کسی بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا