گھریلو ناچاقی

کوہاٹ،گھریلو ناچاقی پر باپ نے سگی بیٹی کو قتل کر دیا

کوہاٹ ( بیورو رپورٹ )کوہاٹ کے علاقہ گائوں تپی میں گھریلو ناچاقی کے بناء پر باپ نے فائرنگ کر کے اپنی سگی بیٹی کو قتل کر دیا۔

کوہاٹ بنوں روڈ پر واقع علاقہ گائوں تپی میں گھریلوناچاقی پر ملزم قدیر خان ولد نصیر نے فائر نگ کرکے اپنی 18سالہ بیٹی مسماة(ح) کو قتل کر دیا جبکہ ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ صدرنے فیاض ولد رئیس سکنہ تپی کے رپورٹ پر ملزم قدیرکے خلاف مقد مہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی