ہزار خوانی نوجوان قتل گھر نذر آتش

نوجوان کے قتل پر ہزار خوانی میں کشیدگی،ملزم کا گھر نذر آتش

پشاور ( جنرل رپورٹر) ہزار خوانی میں جائیداد کے تنازعہ پر قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے ملزموں کے گھر کو نذر آتش کر دیا۔ انہوں نے ملزموں کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی۔

مسماة زاہدہ زوجہ شکیل سکنہ جمیل چوک نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز کمال، وقار پسران حکیم خان ، ہارون ولد نصیر اور صفی اللہ ولد قریش اس کے گھر میں گھس آئے. اور دروازے اور کھڑ کیاں توڑ کر اس کے گھر کو آگ لگا دی. اور فرار ہو گئے۔ تاہم اہلیان علاقہ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے دوران گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ مدعیہ کے مطابق گھر پر حملہ سے قبل ملزم کمال اور وقار کے بھائی عرفان اللہ کو قتل کر دیا گیا ۔ اسی وجہ سے ملزموں نے اس کے گھر پر حملہ کیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار