عامر خان تیسری شادی

عامر خان تیسری شادی اپنی آن سکرین بیٹی سے کریں گے؟

ویب ڈیسک :کیا عامر خان آن اسکرین بیٹی فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ تیسری شادی کا اعلان کرنے والے ہیں؟ بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق دھوم 3 اداکار کرینہ کپور کے ساتھ لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد عامرخان اپنی تیسری شادی کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگست 2021 میں بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن رائو سے طلاق کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ سعدیہ امام کا اپنی شادی پر کسی اور کا جوڑا پہننے کا انکشاف

عامر کی رینا دتہ کے ساتھ پہلی شادی سے دو بچے جنید اور ایر بھی ہیں۔ ان کا بیٹا اگلے سال یش راج کی فلم میں ڈیبیو کرنے والا ہے۔ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیا ںہیں کہ عامر اپنی اگلی فلم کی ریلیز کے بعد اپنی تیسری شادی کا اعلان کریں گے. اس سے پہلے شادی کا اعلان فلم کی باکس آفس پر کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے۔ ہندوستانی پریس میں ایک مضمون میں دعوی کیا گیا ہے کہ سپر اسٹار فلم دنگل کی اپنی آن اسکرین بیٹی فاطمہ ثنا شیخ کے علاوہ کسی اور سے شادی نہیں کر رہے ہیں۔ عامر خان اور کرن رائو کی طلاق کی خبروں کے درمیان بھی فاطمہ ثنا شیخ ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا کبھی ماں نہ بن سکنے کا انکشاف