جانے دو اور جیو

زندگی مختصر ہے ،جانے دو اور جیو

ویب ڈیسک :گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں شرکت کے بعد سے خبروں کی زینت بننے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے گلوکار کے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ حسین لگنے کے ساتھ ہی بیحد خوش بھی نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘آگے بڑھنے اور درگزر کرنے میں ہی ترقی اور پختگی ہے، اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں، جو چیز آپ کو خوش کرتی ہے اس کے لیے آواز اٹھائیں۔اداکارہ نے کہا کہ ‘نفرت کو دل میں رکھنا ہی آپ کو کمزور کرتا ہے، جانے دو اور جیو، اپنے ماضی کے اداس لمحوں سے جڑے رہنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘تلخ یادوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اجنبی لوگ آپ کی زندگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، انہیں وضاحت دینے سے گریز کریں۔’

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ ‘اپنے آپ کو اٹھا اور آگے بڑھو، میری دعا ہے کہ اس پوسٹ کو پڑھنے والا ہر کوئی آسانی اور خوبصورتی سے آگے بڑھے۔’

واضح رہے کہ عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹ میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی شرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘لوگ تنازعات پیدا کر کے خواہ کتنی ہی توجہ حاصل کریں، میرے لیے میرے کام سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔’خیال رہے کہ حال ہی میں عاصم اظہر نے کراچی میں ایک میوزک کنسرٹ کیا تھا جس میں جہاں ان کے ہزاروں مداحوں نے شرکت کی تھی تو وہیں ہانیہ عامر بھی گلوکار کا کنسرٹ انجوائے کرنے وہاں پہنچ گئیں تھیں۔عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن