اومی کرون عرب امارات پہنچ گیا

اومی کرون امریکہ ‘ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک :امریکہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔جنوبی افریقہ سے کیلی فورنیا آنے والے ایک مکمل طور پر ویکسین شدہ مسافر میں اومی کرون کی ہلکی علامات پائی گئیں لیکن اب وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔امریکی متعدی امراض کے ماہر انتھونی فوکی نے زور دیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ بالغ افراد کو ویکسین کی ایک بوسٹر خوراک لینی چاہیے جب وہ خود کو بہترین ممکنہ تحفظ فراہم کرنے کے اہل ہوں

مزید پڑھیں:  قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ جیسے ویریئنٹس کے ساتھ ہمارا تجربہ یہ ہے کہ اگرچہ ویکسین خاص طور پر ڈیلٹا ویرینٹ کے لیے نہیں ہے لیکن ویکسین سے ملنے والی قوت مدافعت سے آپ کو تحفظ ملتا ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے ہاں اومی کرون ویریئنٹ کے پہلے کیسز ریکارڈ کیے ہیں، جس کے بعد خلیج اس نئے ویریئنٹ سے متاثر ہونے والا نیا خطہ بن گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون نے دنیا بھر کی حکومتوں کو دوبارہ سفری پابندیاں نافذ کرنے پر مجبور کیا ہے۔ اور اکثر ممالک کی جانب سے جنوبی افریقہ کو ان پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری انتونیو گوٹیرس نے اس طرح کی پابندیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی تنقید میں اپنی آواز کو بھی شامل کیا اور انہیں انتہائی غیر منصفانہ اور سزا دینے مترادف ہونے کے ساتھ ساتھ غیر موثر قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزدور کی اوسط یومیہ اجرت 1134روپے ہے، ادارہ شماریات