ایران طالبان سے جھڑپ غلط فہمی

طالبان سے جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی،ایران

ویب ڈیسک :ایران نے کہا ہے کہ طالبان اورایران کی فورسزمیں سرحدی جھڑپ غلط فہمی نتیجے میں ہوئی۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی نقل وحرکت سے غلط فہمی ہوئی اورسرحد پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اب سرحد پرمعمول کے مطابق ہیں۔ایران اورافغانستان کی سرحد پرگزشتہ روز جھڑپ ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ایرانی شہریوں کی جانب سے مبینہ طورپرسرحد پارکرکے افغان علاقے میں آنے پرفائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایرانی فورسزنے شیلنگ کی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل
مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن

اومی کرون امریکہ ‘ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات تک پہنچ گیا

سرحدی جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے نمروزکے سرحدی علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کی تھی تاہم تفصیلات نہیں بتائیں۔