673003 3791094 shaan updates

میں نے محنت کی ہے آپ بھی کریں تو اپنی خواہشات پا سکتے ہیں. شان

ویب ڈسک: پاکستانی فلموں کے نامور اداکار شان نے اپنے اوپر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے محنت کی ہے آپ بھی کریں تو اپنی خواہشات پا سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق اداکار شان شاھد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک بڑے سے لان میں موجود ہیں اور اور ان کے پیچھے ایک بیش قیمت کار نظر آرہی ہے

اس تصویر پر کچھ صارفین نے پسند کا اظہار کیا تو کسی نے اس کو تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ آپ نے فلموں میں گجروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور انداز زندگی سے لگتا ہے کہ آپ یورپی ہیں۔

جس کے جواب میں شان نے کہا کہ سپر مین فلموں میں اڑتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں نہیں، اسی طرح ایک اداکار ایسے کردار کرتا ہے جو ان سے کرنے کو کہا جاتا ہے جبکہ  اصل زندگی میں ہم اپنے ہی کردار کے ہدایت کار ہوتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ کاش میرے پاس بھی ایسا بڑا گھر ہوتا جس میں ایک بہت بڑا لان اور گاڑی ہے تو میں بھی اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیتا۔

شان نے جواب دیا کہ اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔ سال 1990 میں میرے پاس ایک سوزوکی ایف ایکس تھی۔

ایک صارف نے اداکار  شان شاھد سے اپنی محبت اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شان بھائی پاکستان کی شان ہیں آپ ، ہم سب کا مان ہیں آپ، سدا خوش رہیں آباد رہیں۔