گلوبل گیٹ وے

ون بیلٹ ون روڈ کے مقابلے میں گلوبل گیٹ وے

ویب ڈیسک :یورپی کمیشن نے چین کے ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے کے مقابلے میں تین سو چالیس ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن کے گلوبل گیٹ وے نامی منصوبے کا مقصد یورپ کی سپلائی چین کو مضبوط کرنا، تجارت کو فروغ دینا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  مالدیپ انتخابات، صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی کامیاب

گلوبل گیٹ وے منصوبے میں ڈیجیٹلائزیشن، صحت، آب و ہوا، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور تحقیق پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔مذکورہ منصوبے کیلئے سرمایہ کاری گرانٹس، قرضوں اور ضمانتوں کی شکل میں بلاک کے اداروں، حکومتوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے مالیاتی اداروں اور قومی ترقیاتی بینکوں سے آئے گی۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یورپی کمیشن کی سربراہ کے مطابق گلوبل گیٹ وے نامی منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیسیٹو منصوبے کا حقیقی متبادل ہوگا۔