سوئی نادرن گیس قیمت میں اضافے

گیس کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں

ویب ڈیسک:سوئی نادرن کے بعد سدرن نے بھی قیمت میں اضافے کی درخواست کر دی. سماعت چھ دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔ جمعرات کو سوئی سدرن کی قیمت میں 58 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی جس میں کہا گیا کہ گیس کی قیمت میں اصافہ مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے. درخواست رواں مالی سال کی ریوینیو ضروریات کیلئے دی گئی. اوگرا درخواست پر 6 دسمبر کو کراچی میں  سماعت کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا کہ رواں مالی سال ریوینیو شارٹ فال کا تخمینہ 18 ارب 39 کروڑ روپے ہے، گیس کی اوسط قیمت 838 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ گیس کی ماجودہ اوسط قیمت 779 روہے88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔