خیبرپختونخوا ٹیچرز کی بھرتی

خیبرپختونخوا میں 23 ہزار ٹیچرز کی بھرتی شروع

ویب ڈیسک(پشاور) مختلف اضلاع کے سرکاری سکولز میں مختلف کیڈرکی23 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر کرنے کیلئے فہرستیں جاری کردی گئی ہیں مجوزہ بھرتی کے تحت 13ہزار 967 مرد انہ ٹیچرز اور12 ہزار339 لیڈی ٹیچرزکی بھرتی کی جائے گی ۔

محکمہ ابتدائی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع بشمول میں مختلف کیڈرکے اساتذہ کی ہزاروں آسامیاں خالی ہیں جس پر بھرتی کیلئے صوبائی ٹیسٹنگ ایجنسی یعنی ایٹا کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اس مقصد کیلئے امیدواروں کوایٹا ٹیسٹ کیلئے درخواستیں کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ صوبہ بھرمیں مختلف کیڈرزکے مرد اساتذہ کی خالی13ہزار967 آسامیوں میں سی ٹی کی643 آسامیاں ،ڈی ایم کی 211 پوسٹیں ،پی ای ٹی کی 157 پوسٹیں ،اے ٹی کی 257 آسامیاں ،ٹی ٹی کی 185آسامیاں اور قاری کیلئے136آسامیاں، سی ٹی آئی ٹی کی 19آسامیاں ،پی ایس ٹیز کی 12ہزار339آسامیاں شامل ہیں جبکہ خواتین ٹیچرز کی مجموعی طورپر8ہزار737 آسامیاں خالی ہیں جن میں سی ٹی ٹیچرز کی457 آسامیوں خالی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا
مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال

ذرائع نے بتایا کہ164 آسامیاں ڈی ایم ،218 آسامیاں پی ای ٹی،243 آسامیاں اے ٹی ،93 اسامیاں آئی ٹی ،100 خواتین قرائ،37 سی ٹی آئی ٹی آسامیاں ،7ہزار445 پی ایس ٹی آسامیاں موجود ہیں درخواستیں ملنے کے بعد اس کی چھان بین کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد مذکورہ ٹیچرز کی عارضی بنیادوں پر تقرری کی جائے گی۔