متھرا میں لڑکے سے زیادتی

متھرا میں 3 افراد کی کمسن لڑکے سے اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک ( پشاور) پشاور کے نواحی علاقہ متھرا چارپریزہ میں 3 افراد نے کمسن لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ عبدالغنی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے متھرا پولیس کو بتایا کہ اس کا 13 سالہ بیٹا چارپریزہ چوک میں فیس ماسک فروخت کرتا ہے اس نے گھر آکر بتایا کہ وہ کام کی جگہ پر موجود تھا

مزید پڑھیں:  سیکورٹی صورتحال، شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا

کہ شہزاد ولد سجاد علی، سخاوت ولد احسن شاہ، بصیر ولد خانو ساکنان چولی اسے زبردستی کھیتوں میں لے گئے. اور وہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا. جس کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس نے بچے کا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا. اور کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرلیا. جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل