بچے سے زیادتی ملزم عمر قید

زیادتی میں ملوث ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے بچے سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

استغاثہ کے مطابق ملزم کریم اللہ پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ تہکال کی حدود میں کمسن بچے مسمی(ب) کے ساتھ زیادتی کی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو17 فروری 2019 کو گرفتار کرکے اس کے خلاف 377/34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کیجانب سے مکمل چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا۔ گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال قید جیل میں گزارنا ہوگی۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں