شاداب خان ویسٹ انڈیز کیخلاف پرجوش

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراونڈ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں

ویب ڈیسک : قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ کافی عرصے کے بعد ہوم گرائونڈ پر کھیل رہے ہیں اس لئے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گرائونڈ پر کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چند ماہ میں بیرون ملک ہی سیریز کھیلی ہیں اب اپنے ملک میں کھیل رہے ہیں، کرائوڈ بھی ہو گا اس لئے ہم ہوم سیریز میں لطف اندوز ہوں گے۔ شاداب خان نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ کرائوڈ کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہو گی، اپنے کرائوڈ کے سامنے کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، کوشش کریں گے کہ سیریز جیتیں اور کرائوڈ کو مزید خوش کریں۔ انہوں نے کہا کہ 9 دن میں 6 میچز ہیں بیک ٹو بیک کھیلنے کی عادت ہے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا اور نہ اس چیز کا پریشر ہے امید ہے اچھی سیریز ہو گی۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل
مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نائب کپتان نے ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ اوپر نیچے کافی سیریز ہو رہی تھیں اس لئے اب کچھ کھلاڑیوں نے ریسٹ کیا ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف نیا کمبی نیشن آزمانے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھا کھیلتی ہے ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں دلچسپ میچز ہوں گے۔