صدر مملکت

تمام کاموں کی ذمہ دار حکومت نہیں ،صدر مملکت

ویب ڈیسک :صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کے حوالے سے ہمیں اپنی ذمہ داریاں پہچانناہوں گی، تمام کاموں کی ذمہ دار حکومت نہیں ،خصوصی بچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیے،خصوصی افراد کے معاملات پر معاشرے میں گفتگو ہونی چاہیے،خصوصی بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا، ہر سکول میں خصوصی بچوں کے لئے اساتذہ موجود ہونے چاہئیں۔

خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ خصوصی بچوں کے حوالے سے ہمیں اپنی ذمہ داریاں پہچانناہوں گی،خصوصی بچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی افرادکے معاملات پر معاشرے میں گفتگوہونی چاہیے ،تمام کاموں کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے ۔ صدرمملکت نے کہا کہ دنیا بھرمیں 10سے 12فیصد افراد خصوصی ہوتے ہیں ،جوافراد تعلیم حاصل نہیں کرسکے انہیں تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو خصوصی بچوں کی تعلیم کیحوالے سے تربیت فراہم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہرجگہ خصوصی افرادکیلئے ریمپ بنائے جانے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو رمضان میں جنگ جاری رکھنے پر بضد، رفاح آپریشن کی منظوری

عارف علوی نے کہاکہ اب ہرعمارت میں ریمپ لازمی بنانے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا، ہر سکول میں خصوصی بچوں کے لئے اساتذہ موجود ہونے چاہئیں۔ کراچی میں سماعت سے محروم افراد ریسٹورنٹ چلا رہے ہیں،این جی اوز خصوصی افراد کو تربیت فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو ملازمت کے مواقع بھی فراہم کئے جانے چاہئیں،خصوصی افراد کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گورنر سٹیٹ بینک نے خصوصی افراد کے لئے خصوصی اقدامات کئے،احساس پروگرام میں4لاکھ خصوصی افراد کو رجسٹرڈ کیاجا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  گیس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں، درخواست دائر