کلہاڑی کے وار سے بھائی قتل

بھائی نے کلہاڑی کے وار کر کے بھائی کو مار ڈالا

ویب ڈیسک(ڈیرہ اسماعیل خان) گومل خورد میں گھر میں جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا.

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود گومل خورد کے علاقہ میں 29 سالہ آصف محسود اور اس کا بھائی شعیب محسود گھر میں لڑ پڑے اس دوران شعیب نے طیش میں آکر اپنے بھائی آصف کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا. صدر پولیس نے مقتول کے والد قیوم خان محسود کی رپورٹ پر اس کے بیٹے شعیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی