سرکاری میڈیکل کالجز فیسوں میں اضافہ

صوبائی حکومت کی سرکاری میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ

ویب ڈیسک(پشاور) صوبائی حکومت نے سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس یعنی بیچلر آف میڈیسن اینڈ بیچلر آف سرجری اور بی ڈی ایس یعنی بیچلر آف ڈینٹل سرجری کے داخلہ اور دیگر فیسوں میں اضافہ تجویز کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیسوں میں اضافہ کی تجویز کو صوبائی وزیر برائے محکمہ خزانہ اور صحت تیمور سلیم جھگڑا کی سربراہی میں سیکرٹری صحت طاہر اورکزئی، پراونشل ایڈمشن کمیٹی کے چیئرمین اور خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ضیاء الحق، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد سلیم گنڈا پور، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے کنوینر ڈاکٹر جواد احمد اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمشن اور پراونشل ایڈمشن کمیٹی کے سیکرٹری محمد ارشاد خان پر مشتمل اجلاس میں منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت

مجوزہ نئی پالیسی کا اطلاق مالی سال 2021.22 کے داخلہ پر ہوگا. اس پالیسی کے مطابق اوپن میرٹ نشستوں پر سالانہ فیس 23 ہزار 370 روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کردی گئی ہے اس طرح جنرل سیلف فنانس، افغان نیشنل اور غیر ملکی طلبہ کیلئے سالانہ فیس میں تقریبا ایک سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے. قبل ازیں یہ فیس 4لاکھ 13 ہزار 209 روپے تھی جو کہ اب 8 لاکھ روپے سالانہ چارج کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے امیدواروں کی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ایجوکیشن کے 10 فیصد، میٹرک اور ایف ایس سی کے 40 فیصد اور انٹری ٹیسٹ کے 50 فیصد نمبرز لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی