736553 3901487 ayesha updates

کابل گردوارہ پر دہشت گرد حملے کو پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی میڈیا کے بیان کو مسترد کرتے ہیں.ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کابل گردوارہ پر دہشت گرد حملے کو پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی میڈیا کے بیان کو مسترد کرتے ہیں ، 25 مارچ کو کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملہ قابل مزمت ہے ،پاکستان پہلے ہی گردوارہ پر دہشت گرد حملے کی بھر پور مزمت کر چکا ہے ، اس جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے ، تمام عبادگاہوں کا احترام اور حرمت لازمی ہے

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: اینٹی کرپشن ٹیم کو جج ہمایوں دلاورکی گرفتاری سے روک دیاگیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا یہ بیان پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے ، بھارت کی پاکستان مخالف مہم جوئی سے خوب واقف ہیں ، دہشت گرد حملے کے حوالے سے بھارت کے پاکستان مخالف بیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹھانا ہے ، ہم پر امید ہیں کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا

مزید پڑھیں:  مہنگائی برقرار ہے، عوام نے ادارہ شماریات کی رپورت مسترد کر دی