معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر چل بسیں

دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر چل بسیں

ویب ڈیسک:برطانیہ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش 110 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایلین ایش نے 1937 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 1949 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کا فائنل، ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) خواتین کرکٹ کی مینجنگ ڈائریکٹر اور انگلینڈ کی سابق کپتان کلیئر کونر نے کہا ہے کہ انہیں ایلین ایش کے انتقال پر بہت افسوس ہے. وہ خواتین کرکٹ کی بانیوں میں سے تھیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی

خیال رہے کہ ایلین ایش نے ٹیسٹ کیرئیر میں 7 میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 23 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔