قاضی سجاد بیٹے کی موت تحقیقات

بیٹے کی موت کی تحقیقات کی جائیں، قاضی سجاد

ویب ڈیسک: پشاور کے عالمی شہرت یافتہ انسٹرکٹرپائلٹ قاضی اجمل کے والد قاضی سجاد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو رات کی تاریکی میں پرواز کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ جیروکاپٹر میں نائیٹ فلائنگ کو کوئی بندوبست نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

پشاور کے قاضی اجمل کی نعش مل گئی

انہوں نے مزید بتایا کہ قاضی اجمل نے متعلقہ ادارے کے افسرکو بتایا کہ جیروکاپٹر میں نائٹ فلائنگ کا کوئی بندوبست نہیں تاہم اس کے باوجود انہیں پرواز کا کہا گیا۔ قاضی سجاد کے مطابق قاضی اجمل نے آخری کال پر کہا کہ میں 1600 فٹ بلندی پر ہوں، مجھے کچھ نظر نہیں آرہا انہوں نے حکومت پاکستان اور پاک فوج سے مطالبہ کیا ان کے بیٹے کی موت کی تحقیقات کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلے کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع