مرغز میں قتل

مرغز میں شوہر کو بیوی کے سامنے قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک( صوابی) موضع مرغز میں دو نامعلوم افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔بیوہ بلال زیب سکنہ مرغز نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ دو نامعلوم افراد ان کے گھر داخل ہو ئے اورکمرے کے اندر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کا شوہر بلال زیب ولد شمس الرحمن شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ وجہ عناد اور ملزموں کے بارے میں معلوم نہیں۔ زیدہ پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی