خشک سالی کے بعد باران رحمت

طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت اور برفباری

ویب ڈیسک (پشاور)ملک بھر کے مختلف شہروں میں طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت اور برفباری کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے فضامیں موجود گردوغبارختم ہوگیا ہے. اورمیدانی علاقوں میں بھی بارش کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اوربرفباری ہوئی ۔ سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ دوسرے روز اتوار کو بھی جاری رہا۔ اتوار کو مینگورہ شہر سمیت ضلع کے بیشتر علاقوں میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بالائی علاقوں خاص کر کالام، مٹلتان اور اوشو میں شدید برف باری کا سلسلہ بھی جاری رہا. جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ دیر بالا میں طویل خشک سالی کے بعد پہا ڑوں پر برفباری اور میدا نی علا قوں میں بارش شروع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے ایکشن پلان تیار

پچھلے سالوں کی نسبت اس سال مو سم سرما تین مہینے کی تاخیر سے شروع ہوا اکتوبر اور نومبر کے شروع میں بارانی علا قوں پر گندم کاشت کی جاتی ہے ،اس سال بروقت بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے دیر بالا میں لگ بھگ آٹھ سو ایکڑ بارانی علا قے گندم کی کاشت نہ ہو سکی موسم سرما کی بارشیں اور پہا ڑو ں پر برفباری تاخیر سے شروع ہونے کی خشک سالی کے باعث دریائے پنجکوڑہ خشک ہو کر ندی کا منظر پیش کررہا ہے چشمے خشک ہونے سے لوگوں کو پینے کی پانی کی قلت کا سامنا ہےتاخیر سے موسم سرما کا آغاز اور بارش اور برفباری کے کمی کے با عث آئندہ سال گرمیوں کے موسم میں لوگو ں کو آبپاشی و آبنوشی میں مشکلات درپیش ہو ں گی۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری