گلبرگ بھائی نے بہن کو قتل

گلبرگ میں بھائی نے جوانسال بہن کو گولیاں مار کر قتل کردیا

ویب ڈیسک (پشاور) تھانہ گلبرگ کی حدود میں بھائی نے جواں سالہ بہن کو گولیاں مار کرقتل کردیا. جبکہ نعش ریلوے پھاٹک میں پھینک کر فرار ہوگیا. پولیس نے ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز تھانہ گلبرگ پولیس کو اطلاع ملی کہ گلبرگ نمبر1کے علاقے ریلوے لائن میں ایک لاوارث خاتون کی نعش پڑی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور نعش پھینک کر فرار ہوگئے جسکے بعد گلبرگ پولیس نے پہنچ کرجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ نعش تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہ معاشی استحکام کا آغاز ثابت ہوگا، شہباز شریف

بعدازاں خاتون کی شناخت سمیرا دختر فردوس کے نام سے ہوئی جسے اپنے ہی بھائی نعمان فردوس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورنعش ریلوے لائن میں پھینک دی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر تقریبا 25یا 26سال ہے جسے بھائی نے گھریلو تنازعے پر قتل کیا ہے۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی