گورنمنٹ پرائمری اسکول طلبا کا دھرنا

اساتذہ کی غیر حاضری کے خلاف طلبا کا دھرنا

ویب ڈیسک: گورنمنٹ پرائمری اسکول سپیدار اپراورکزئی کے اساتذہ کی غیرحاضری کے خلاف اسکول کے طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈبوری تا مشتی میلہ اور ہنگو مین روڈکو بند کرکے دھرنا دے دیا۔ طلبا کے ساتھ علاقہ مشران بھی احتجاج میں شامل ہیں۔ طلبا اور علاقہ مشران کا الزام ہے کہ ا سکول کے دو اساتذہ جانان اور محمد عمر کئی ماہ سے غیر حاضر ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ دونوں اساتذہ کو برخواست کرکے اسکول میں نئے اسٹاف کا تقرر کرے۔ مظاہرین نے مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی بھی دی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں پتنگ بازی پر دفعہ 144نافذ،درجنوں دکانیں سیل