شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج

شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج

ویب ڈیسک: ایوان بالا کی خالی نشست پر کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوتے ہی جے یو آئی ( ف )کے امیدوارجلال الدین ایڈووکیٹ نے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردئیے۔ حکمران جماعت کے امیدوار کے خلاف اپنے تحریری اعتراضات میں انہوں نے یہ نکتہ اٹھایا کہ شوکت ترین کراچی کے مستقل رہائشی ہیںجن کی عارضی رہائش اسلام آبا میں ہے۔ شوکت ترین نے سینیٹ انتخابات کے اعلان کے بعد مردان میں ووٹ رجسٹرڈ کرایا ہے جس میں مروجہ طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

اعتراض میں مزید کہا گیا ہے کہ شوکت ترین کا مستقل پتہ 28 اکتوبر کو مردان منتقل کیا گیا ہے. جبکہ خیبر پختونخوا میں 25 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا اور شیڈول کے اجرا کے بعد کیسے کوئی ووٹ کو منتقل کرسکتا ہے ؟ اس اعتراض پر جواب داخل کرنے کے لئے شوکت ترین نے اڑھائی بجے تک کا وقت مانگ لیا. جبکہ خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اعتراضات کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دور کر دیا جائے گا۔