بنگلہ دیش پاکستان فرق صاف ظاہر

نصف صدی بعد بنگلہ دیش اور پاکستان ،فرق صاف ظاہر ہے

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ ہوئے پچاس برس ہونے کو ہیں،سولہ دسمبر 1971 ہمارے تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جس کی کسک مٹائے نہیں مٹتی ،دوسری جانب بنگلہ دیش نے اس تاریخ کے ساتھ جو نیا سفر شروع کیا تھا. اس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتاہے کہ بنگلہ دیش نے ہم سے الگ ہونے کے بعد اپنے لئے جو سمت مقرر کی اس نے اسے کامیابی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔

آج پچاس برس بعد اپنی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں بنگلہ شہری سوشل میڈیاپر پاکستان سے موازنہ کرتے ہوئے اس بات کی بھی خوشی منا رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے مقابلے کہیں زیادہ معاشی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بنگلہ صارفین ا س حوالے سے جو اعدادوشمار سوشل میڈیاپر شئیر کر رہے ہیں ان کے مطابق آج پچاس برس بعدا ن کی فی کس آمدنی 2064 امریکی ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں فی کس آمدنی 1130ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ایسے ہی سالانہ معاشی نمو بنگلہ دیش کی 5.2فیصد ہے جبکہ پاکستان کی صرف 0.4فیصد۔بنگلہ دیش کے زرمبادلہ کے ذخائر 42ارب ڈالر ہیں اور پاکستان کے19ارب ڈالر کے قریب۔پاکستان میں لوگوں کی اوسط عمر 67 برس ہے بنگلہ دیش میں 72 برس۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان
مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر

یہ موازنہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے سوشل میڈیا صارفین گولڈن جوبلی تقریبات کی تیاری پر لگ چکے ہیں نصف صدی کے اس قصے میں ہم کیوں پیچھے رہ گئے یہ سوال غور طلب ہے۔